
تفصیلات کے مطابق ابتدائی سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 69 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,19,041 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دورانِ سیشن انڈیکس ایک موقع پر 1,19,503 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچا، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
مارکیٹ میں آج کے سیشن کے دوران مجموعی طور پر 26 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالی مالیت تقریباً 9 ارب روپے رہی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شعبوں میں دلچسپی دیکھنے میں آئی، خاص طور پر بینکنگ، آئل اینڈ گیس اور ٹیکنالوجی کے سیکٹرز میں معمولی سرگرمی دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے 5 لاکھ کمانے کا سنہری موقع، حکومت کا اہم اعلان
گزشتہ روز کے اختتامی سیشن میں 100 انڈیکس 1,18,971 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج کی معمولی بہتری سرمایہ کاروں کیلئے امید کی کرن سمجھی جا رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار ہے۔ تاہم اگر معاشی اشاریے مثبت رہتے ہیں تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید استحکام حاصل کر سکتی ہے۔
اب سرمایہ کاروں کی نظریں اگلے ہفتے پر مرکوز ہیں کہ آیا مارکیٹ میں یہ مثبت رجحان برقرار رہتا ہے یا کوئی نیا موڑ آتا ہے۔