پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
Pakistan Stock Exchange surge
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک 100 انڈیکس میں 606 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یہ سطح آج کاروبار کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ رہی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 332 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ میں آنے والی یہ تیزی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی، معاشی استحکام کے آثار، اور مالیاتی پالیسیوں میں بہتری کی توقعات کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ سرمایہ کار معیشت کے مستقبل سے پُرامید ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ مالیاتی پالیسیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں تو انڈیکس مزید بلندیوں کو چھو سکتا ہے اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

اس مثبت رجحان نے نہ صرف مارکیٹ کو تقویت دی ہے بلکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال کیا ہے، جو ملکی معیشت کیلئے ایک خوش آئند علامت ہے۔