
یہ اسکیم 1960 کی دہائی میں متعارف کروائی گئی تھی اور اب بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان اس کا منیجر کے طور پر کردار ادا کرتا ہے، جبکہ نیشنل سیونگز ہر تین ماہ بعد قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے۔ اس قرعہ اندازی میں جیتنے والوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے اور فاتح افراد کسی بھی نامزد بینک یا نیشنل سیونگز آفس سے انعامی رقم کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
مئی 2025 کی قرعہ اندازی میں 1,500 روپے مالیت کے بانڈ پر پہلا انعام 30 لاکھ روپے مقرر تھا، جو بانڈ نمبر 902481 نے جیتا ہے۔ دوسرے انعام کی رقم 10 لاکھ روپے ہے، جس کے تین فاتحین یہ 500006، 516817، 777270 ہیں۔ سرکاری پالیسی کے مطابق، پرائز بانڈز کی انعامی رقم پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جو فائلرز کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 35 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرنسی نوٹوں پر پین سے لکھائی پر مکمل پابندی عائد
فائلرز کی صورت میں پہلا انعام جیتنے والا 3,000,000 روپے میں سے 450,000 روپے ٹیکس کٹوتی کے بعد 2,550,000 روپے حاصل کرے گا۔ دوسرے انعام کے جیتنے والے 150,000 روپے ٹیکس ادا کر کے 850,000 روپے لے جائیں گے۔ تیسرے انعام کے جیتنے والے 2,775 روپے ٹیکس کٹوتی کے بعد 15,725 روپے وصول کریں گے۔
نان فائلرز کی صورت میں پہلا انعام جیتنے والا 1,050,000 روپے ٹیکس ادا کرکے صرف 1,950,000 روپے حاصل کرے گا۔ دوسرے انعام کے فاتحین 350,000 روپے ٹیکس کے بعد 650,000 روپے پائیں گے۔ تیسرے انعام کے نان فائلر کو 5,550 روپے ٹیکس کٹوتی کے بعد 12,950 روپے ملیں گے۔
یہ خوشخبری ان افراد کے لیے امید کی کرن ہے جو قرعہ اندازی میں حصہ لیتے ہیں اور اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں۔ مزید تفصیلات نیشنل سیونگز کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔