چنگان پاکستان کا سیڈان گاڑی السوِن کی قیمتوں میں اضافہ
چنگان پاکستان نے اپنی مقبول سیڈان گاڑی السوِن (Alsvin) کی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا
چنگان پاکستان نے اپنی مقبول سیڈان گاڑی السوِن (Alsvin) کی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں اضافہ کیا/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) چنگان پاکستان نے اپنی مقبول سیڈان گاڑی السوِن (Alsvin) کی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔

کمپنی کے مطابق نئی قیمتیں یکم مئی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔ 1.3L  کمفرٹ ایم ٹی (Comfort MT) کی نئی قیمت 40 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 38 لاکھ 49 ہزار روپے تھی۔ 1.5L  کمفرٹ ڈی سی ٹی (Comfort DCT) کی قیمت اب 46 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

1.5L  لومیئر ڈی سی ٹی (Lumiere DCT) ماڈل کی نئی قیمت 47 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 1.5L  لومیئر ڈی سی ٹی بلیک ایڈیشن (Lumiere DCT Black Edition) کی قیمت 48 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی گئی ہے، جو پہلے 46 لاکھ 49 ہزار روپے تھی۔ چنگان حکام کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ پیداواری لاگت میں اضافے اور ملکی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

آٹو انڈسٹری میں دیگر کار ساز ادارے بھی اپنی قیمتوں میں رد و بدل کر رہے ہیں۔ کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نئی قیمتوں کے نفاذ سے قبل اپنی بکنگ مکمل کروا لیں تاکہ اضافی قیمت سے بچا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ موجودہ معاشی صورتحال میں گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.32 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.28 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.44 ▼ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.68 ▲ 0.79
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,156 ▼ 385
Gold 22K Per Tola 408,060 ▼ 353
Gold 21K Per Tola 389,511 ▼ 337
Gold 18K Per Tola 333,867 ▼ 289
Silver Per Tola 6,618 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,775 ▲ 21.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79 ▼ 0.43
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں