
انڈیکس 116,189 پوائنٹس سے گھٹ کر 115,507 پوائنٹس پر آ گیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے
کاروبار کے آغاز پر انڈیکس نے 115,937 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا، مگر جلد ہی فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو نیچے کی جانب دھکیل دیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، مقامی سیاسی بے چینی اور سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی نے اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر ڈالا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ کا اختتام 116,189 پوائنٹس پر ہوا تھا، جو آج کی کمی کے بعد نمایاں گراوٹ کا شکار ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی منفی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مارکیٹ مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ محتاط حکمت عملی اختیار کریں، اور طویل المدتی سرمایہ کاری کو ترجیح دیں، کیونکہ مارکیٹ کا رجحان فی الحال غیر یقینی ہے۔
اس گراوٹ نے مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر خدشات کو جنم دیا ہے کہ سیاسی اور معاشی حالات میں بہتری کے بغیر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام آنا مشکل ہو سکتا ہے۔



