ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی
آئی ایم ایف/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ صنعتی اشیاء کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کی جائے گی۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ویڈیو نگرانی کیلئے ڈیجیٹل آئی سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹرول یونٹ ایف بی آر کو رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کر کے قانونی کاروائی کی جا سکے گی۔ مانیٹرنگ کے بغیر مال فیکٹری سے نہیں نکل سکے گا۔

کاروباری احاطے میں پروڈکشن مانیٹرنگ سامان نصب کیا جائے گا۔ نگرانی کا سازوسامان لائسنس یافتہ مجاز وینڈر کے زریعے نصب ہوگا۔ مجاز وینڈر نصب ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرے گا۔ نگرانی کا سامان نصب کرنے کی فیس چارج کرنے کا مجاز ہوگا۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▲ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.12 ▼ 1.83
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.24 ▼ 2.42
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,541 ▼ 5,828
Gold 22K Per Tola 408,413 ▼ 5,342
Gold 21K Per Tola 389,848 ▼ 5,099
Gold 18K Per Tola 334,156 ▼ 4,371
Silver Per Tola 6,549 ▼ 116
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 38.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.22 ▲ 6.88
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں