نئے سولر صارفین سے بجلی کی خریداری کم قیمت میں کرنے کا فیصلہ
 حکومت نے نئے سولر صارفین سے بجلی کی خریداری کم قیمت میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) حکومت نے نئے سولر صارفین سے بجلی کی خریداری کم قیمت میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس ہوا جس میں نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کا فیصلہ اور گرڈ صارفین پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کی گئی۔

ای سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نئے سولر صارفین سے نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی شرح 27 روپے کے بجائے 10 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے تاہم موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے پرانے نرخوں کے مطابق برقرار رہیں گے ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ درآمد اور برآمد شدہ یونٹس کی بلنگ الگ الگ ہوگی ،سولر پینل کی قیمتوں میں کمی سے نیٹ میٹرنگ صارفین میں اضافہ سے گرڈ صارفین پر بوجھ بڑھا ہے، دسمبر 2024 تک نیٹ میٹرنگ صارفین نے گرڈ صارفین پر 159 ارب روپے کا بوجھ ڈالا ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 2034 تک نیٹ میٹرنگ سے گرڈ صارفین پر 4240 ارب روپے کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

علاوہ ازیں ای سی سی نے گوادر پورٹ سے پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمد کی منظوری دے دی ہے،وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کیلئے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کیلئے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری ہوئی ہے۔

ای سی سی نے وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے ساڑھے 5 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی ہے جبکہ ایس ڈی جی پروگرام کیلئے 67 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظور کی گئی ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.40 ▲ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.31 ▲ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.40 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,336 ▲ 180
Gold 22K Per Tola 408,225 ▲ 165
Gold 21K Per Tola 389,669 ▲ 158
Gold 18K Per Tola 334,002 ▲ 135
Silver Per Tola 6,584 ▼ 34
Platinum Per oz (USD) 1,768 ▼ 7.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں