
تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی کا رجحان رہا،جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 771 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا،اس اضافے کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 855 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 84 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، لیکن اس دن کی تیزی نے اس میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ساتھ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان رہا،امریکی ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کی کمی ہوئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 279.97 روپے سے کم ہو کر 279.90 روپے کا ہو گیا ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور ڈالر کی قیمت میں کمی دونوں عوامل پاکستان کی معیشت کیلئے مثبت ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی اور ڈالر کی قدر میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے ملک کی اقتصادی حالت میں مزید بہتری کی امید ہے۔