پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی؟
Petroleum Price Cut
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آئل کمپنیز کے ذرائع کے مطابق 16 مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ ہے، جس سے عوام کو بڑا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے تک کمی ہو سکتی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 8 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔

علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ یہ کمی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی کے باعث متوقع ہے۔

آئل کمپنیز ذرائع کے مطابق قیمتوں کا حتمی تعین اگلے تین دنوں میں عالمی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ تاہم قیمتوں میں یہ کمی ملک میں عوام کی مالی حالت پر مثبت اثرات ڈال سکتی ہے اور عوام کو ایک بڑی راحت ملے گی۔

اس ممکنہ کمی کے نتیجے میں نہ صرف عوام کو روزمرہ کی زندگی میں ریلیف ملے گا، بلکہ معیشت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔