سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1900 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے
خاتون سونے کی دکان پر جیولری دیکھ رہی ہے/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) پاکستان سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1900 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 52 ہزار 314 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر فی اونس بڑھ گئی، ایک اونس سونے کی 2815 ڈالر میں ٹریڈنگ کر رہی ہے۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قیمت بڑھ گئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 96 پیسے پر بند ہوا۔

ادھر کاروباری ہفتے کا دوسرا روز بھی مندی میں گزر گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں 809 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 935 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم 43 کروڑ 63 لاکھ حصص رہا۔ کاروباری سودے 23 ارب روپے میں طے پائے۔ حصص کی مالیت میں 106 ارب روپے کم ہو گئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 827 ارب روپے پر بند ہوا۔