
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3 دنوں کے دوران 11 روپے کی کمی آئی، اور آج مزید 4 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 580 روپے فی کلو تک مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح لاہور میں انڈوں کی قیمت میں بھی واضح کمی ہوئی ہے، 30 جنوری کو انڈے 239 روپے درجن میں فروخت ہو رہے تھے، جو اب 220 روپے درجن تک پہنچ چکے ہیں۔
مزید برآں ملتان میں بھی مرغی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ 2 دنوں کے دوران زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 13 روپے کی کمی آئی، اور آج مزید 3 روپے کمی واقع ہوئی ہے،جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 381 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 395 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
اسی طرح ملتان میں انڈوں کی قیمتوں میں 30 روپے کی کمی آئی ہے، اور انڈے 225 روپے درجن سے کم ہو کر 195 روپے درجن پر فروخت ہو رہے ہیں۔
واضھ رہے کہ قیمتوں میں یہ کمی عوام کیلئے ایک خوشگوار تبدیلی ہے، جس کا انتظار عوام نے طویل عرصے سے کیا تھا۔