پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
Petroleum Prices Increase
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر تک مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اس کی نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر تک پہنچ گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پٹرول کی قیمت 256 روپے 13 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 260 روپے 95 پیسے تھی۔ اوگرا نے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کے بعد حکومت کو عوامی حلقوں میں شدید تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ اس سے روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔