
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصونعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جس کے تحت یکم فروری سے پیٹرول 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔
واضھ رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور حکومتی ٹیکس اور درآمدی لاگت میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت کیطرف سے عائد ٹیکس اور بڑھتی ہوئی درآمدی لاگت کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
ذہن نشین رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہوگا، کیونکہ یہ اضافے روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اثر ڈال سکتے ہیں۔
دوسری جانب عوامی حلقوں میں اس اضافے کے حوالے سے تشویش پائی جا رہی ہے اور صارفین قیمتوں میں استحکام کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔