سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
a woman wearing gold
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 2778 ڈالرز کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس اضافے کے بعد  فی تولہ چاندی کی قیمت 59 روپے بڑھ کر 3450 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس نے چاندی کے خریداروں کو بھی متاثر کیا ہے۔

ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور معاشی غیر یقینی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی طلب نے بھی ان قیمتوں کو بڑھایا ہے۔

خیال رہے کہ یہ قیمتوں کا اضافہ سرمایہ کاروں اور عوام کیلئے ایک چیلنج بن چکا ہے، جو اس قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا بغض سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔