پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
Pakistan Stock Exchange
پاکستان اسٹاک ایکسچینج گراف/فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پانچویں روز بھی منفی رجحان برقرار رہا،جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 239 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 398 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان تھا، جب 100 انڈیکس 1510 پوائنٹس کم ہوکر 112638 پر بند ہوا تھا۔ اس دن کے دوران 69 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جاری مندی اور ڈالر کی قیمت میں کمی دونوں اقتصادی صورتحال کی عکاسی کر رہے ہیں اور اس سے مارکیٹ میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں