اسٹیٹ بینک نئے کرنسی نوٹ، مختلف ڈیزائن شارٹ لسٹ
new currency notes shortlisted the designs
لاہور: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹوں کی نئی سیریز کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائنوں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔

 بینک نوٹوں کی نئی سیریز کیلئے منعقد ہونے والے آرٹ مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق 10 روپے، 500 روپے اور 5 ہزار روپے کے 2، 2 ڈیزائن شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر والا 500 روپے کا نوٹ بھی شارٹ لسٹ ہوا ہے۔

10، 20، 100، 500 اور 5 ہزار روپے کے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر آویزاں ہے جبکہ ایک ہزار کے نوٹ پر لیاقت علی خان اور ان کے مکے کا نشان ہے۔ ایک ہزار روپے کے نوٹ کی پچھلی سائیڈ پر ہاتھوں کی زنجیر موجود ہے، شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنوں کو بین الاقوامی ڈیزائنرز کو بھجوایا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک یہ یقینی بنائے گا کہ نئے بینک نوٹوں کی سیریز قوم کے بھرپور ثقافتی ورثے اور ترقی پسندانہ نقطہ نظر کی عکاس ہو، امید ہے حتمی ڈیزائن اس اشتراک کی مکمل عکاسی کرے گا۔ مقابلے میں شریک جیتنے والوں کو اعلان کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی، انعامات کی تقسیم کی تقریب کی تفصیلات جلد بتا دی جائیں گی۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.84
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.00 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.43 ▼ 0.25
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.79 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.27
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887 ▼ 83
Gold 22K Per Tola 414,229 ▼ 76
Gold 21K Per Tola 395,401 ▼ 73
Gold 18K Per Tola 338,915 ▼ 63
Silver Per Tola 6,703 ▲ 0
Platinum Per oz (USD) 1,800 ▲ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 241.43 ▼ 17.22
ضرور پڑھیں