سانگھڑ میں تیل اور گیس کے اہم ذخائر کی دریافت
Workers are working on discovered oil and gas deposits.
کراچی:(ویب ڈیسک)سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے اہم ذخائر دریافت کیے گئے ہیں، جو ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
 
یہ دریافت او جی ڈی سی ایل (آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی) کی جانب سے بلوچ کنواں-2 کی کھدائی کے دوران ہوئی۔
 
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق، کنواں سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہونے کی امید ہے۔ 
 
یہ کھدائی فروری 2024 ءمیں شروع کی گئی تھی، اور 3920 میٹر کی گہرائی تک پہنچنے کے بعد یہ ذخائر سامنے آئے۔
 
اس سے قبل 29 جولائی کو خیبر پختونخوا میں ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی (ایم او ایل) نے بھی ٹی اے ایل بلاک میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔ 
 
اس کنویں سے 20 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس اور 250 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے۔
 
پاکستان میں توانائی کے نئے ذخائر کی دریافت ملک کی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے اور توانائی کے شعبے میں خود کفالت کی جانب اہم قدم قرار دی جا سکتی ہے۔