
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 10 گرام سونا 2057 روپے مہنگا ہوا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 593 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں ملکی درآمدات و برآمدات میں بڑی کمی ہوئی۔ پاکستان شماریات بیورو نے گزشتہ ماہ جولائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
دستاویز کے مطابق اس سال جون کے مقابلے جولائی میں مجموعی برآمدات میں 9.77 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی میں برآمدات کا حجم 2 ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں۔ جون میں برآمدات کا حجم 2 ارب 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔
اس سال جون کے مقابلے جولائی میں مجموعی درآمدات میں 14.27 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی میں درآمدات کا حجم 4 ارب 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔ جون میں درآمدات 4 ارب 96 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھیں۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں مجموعی برآمدات 2 ارب 6 کروڑ ڈالر تھیں، جولائی میں میں سالانہ بنیادوں پر جون کے مقابلے جولائی میں تجارتی خسارے میں 19.05 فیصد کمی ہوئی۔
جولائی میں تجارتی خسارہ 1 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔ جون میں تجارتی خسارہ 2 ارب 40 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔ جولائی میں سالانہ بنیادوں میں تجارتی خسارے میں 19.71 فیصد کمی آئی۔ گزشتہ سال جولائی میں تجارتی خسارہ 1 ارب 62 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔