تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 78 اعشاریہ 86 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی اے خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت 2 ڈالر 12 سینٹس ہوگئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی چین کی معیشت میں سست روی کے خدشات پر ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
ملک بھر میں یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے11 پیسے فی لٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا حکومت کو بھجوائے گی، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔