گھریلو صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
اہم خبریں
Image
President Alvi Accepts Justice Ijazul Ahsan’s Resignation
January 2, 2024
Image
President Alvi Accepts Justice Ijazul Ahsan’s Resignation
January 2, 2024
Image
President Alvi Accepts Justice Ijazul Ahsan’s Resignation
January 2, 2024
تازہ ترین
Image
President Alvi Accepts Justice Ijazul Ahsan’s Resignation
January 2, 2024
Image
President Alvi Accepts Justice Ijazul Ahsan’s Resignation
January 2, 2024
Image
President Alvi Accepts Justice Ijazul Ahsan’s Resignation
January 2, 2024
کالمز
Image
President Alvi Accepts Justice Ijazul Ahsan’s Resignation
January 2, 2024
Image
President Alvi Accepts Justice Ijazul Ahsan’s Resignation
January 2, 2024
Image
President Alvi Accepts Justice Ijazul Ahsan’s Resignation
January 2, 2024
Image
گھریلو صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
 اسلام آباد:(سنو نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نئے گیس ٹیرف میں گھریلو صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سنونیوز کو حاصل دستاویزات کے مطابق کمرشل ، صنعتی ، کیپٹو ، سی این جی اور سیمنٹ کیلئے گیس قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کے نئے گیس ٹیرف کا اطلاق یکم جنوری 2024 ءسے لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا نے پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف کو بڑھا کر 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز دی ہے۔ وفاقی حکومت پروٹیکٹڈ صارفین کی چار کیٹیگریز کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ماہانہ 0.25 کیوبک میٹر والے گھریلو صارفین کا ٹیرف 300 روپے سے بڑھا کر 1673.82 کرنے کی تجویز ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 0.60 کیوبک میٹر گھریلو استعمال پر ٹیرف 600 روپے سے بڑھا کر 1673.82 فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز ہے۔  حکومت چاہےتو ان گھریلو صارفین کے ٹیرف میں کمی کر سکتی ہے ۔ ماہانہ 100 کیوبک میٹر گھریلو استعمال پر ٹیرف 67.3 فیصد، ٹیرف ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 1673.82 فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے او ماہانہ 150 کیوبک میٹر والے گھریلو صارفین کیلئے ٹیرف میں 39.4 فیصد اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیرف 1200 روپے سے بڑھا کر 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے ، ماہانہ 200 کیوبک میٹر والے گھریلو صارفین کا ٹیرف 4.6 فیصد کرنے ، ٹیرف 1600 روپے سے بڑھا کے 1673.82 روپے کرنے اور  ماہانہ 300 کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے ٹیرف میں 44.2 فیصد کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ٹیرف 3 ہزار روپے سے کم کرنے 1673.82 فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے، ماہانہ 400 کیوبک میٹر پر ٹیرف 3500 روپے سے کم کر کے 1673.82 فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے، کمرشل سیکٹر کے ٹیرف میں 16.3 فیصد کمی، کمرشل ٹیرف 2 ہزار روپے سے کم کر کے 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے، روٹی تندور کا ٹیرف بھی بڑھا کر 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے، آئس فیکٹری کا ٹیرف 57 فیصد کم کرنے، ٹیرف 3 ہزار 900 روپے سے کم کرکے 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے اورجنرل انڈسٹری کے ٹیرف میں 23.9 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف 2200 روپے سے کم کر 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے، کیپٹو پاور کا ٹیرف 2200 روپے سے کم کر 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے، برآمدی صنعتوں کا ٹیرف 2 ہزار 500 روپے سے کم کر 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے، کھاد کا فیول ٹیرف 1 ہزار 583 روپے سے بڑھا کر 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے، پاور کا ٹیرف 1 ہزار 50 روپے سے بڑھا کر 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے، سی این جی کے ٹیرف میں 53.5 فیصد کمی ، ٹیرف 3 ہزار 600 روپے سے کم کر 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے ، سیمنٹ سیکٹر کا ٹیرف 61.9 فیصد کمی، ٹیرف 4 ہزار 400 روپے سے کم کر 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم گیس ٹیرف میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔