افطار کے لیے کرسپی چکن ٹینڈرز اور فرائز
13 مارچ 2026
رمضان میں افطار کے وقت کرسپی چکن ٹینڈرز اور گرم گرم فرائز ایک مزیدار اور آسان ڈش ہے۔ آپ اسے گھر پر آسانی سے بنا سکتے ہیں۔
اجزاء
چکن ٹینڈرز کے لیے:
- چکن بریسٹ آدھا کلو (لمبائی میں کٹا ہوا)
- نمک حسبِ ذائقہ
- لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
- لہسن پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
- سویا سوس 1 کھانے کا چمچ
- سرکہ 1 کھانے کا چمچ
- انڈا 1 عدد
- میدہ 1 کپ
- کارن فلور آدھا کپ
- بریڈ کرمبز 1 کپ
- تیل تلنے کے لیے
فرائز کے لیے:
- آلو 4 عدد (لمبے کٹے ہوئے)
- نمک حسبِ ذائقہ
- چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
- تیل تلنے کے لیے
بنانے کا طریقہ
چکن ٹینڈرز
- ایک برتن میں چکن ڈالیں اور اس میں نمک، لال مرچ، کالی مرچ، لہسن پاؤڈر، سویا سوس اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں انڈا ڈال کر مکس کریں اور تقریباً 20–30 منٹ کے لیے میرینیٹ ہونے دیں۔
- ایک پلیٹ میں میدہ اور کارن فلور مکس کریں اور دوسری پلیٹ میں بریڈ کرمز رکھ لیں۔
- میرینیٹ کیا ہوا چکن پہلے میدے کے مکسچر میں لگائیں اور پھر بریڈ کرمز میں اچھی طرح کوٹ کریں۔
- کڑاہی میں تیل گرم کریں اور چکن ٹینڈرز کو درمیانی آنچ پر سنہری اور کرسپی ہونے تک فرائی کریں۔
فرائز
- آلو چھیل کر لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور 10 منٹ پانی میں بھگو دیں۔
- پانی خشک کر کے گرم تیل میں فرائی کریں۔
- جب آلو سنہری اور کرسپی ہو جائیں تو نکال لیں۔
- اوپر سے نمک اور چاٹ مصالحہ چھڑک دیں۔
پیش کرنے کا طریقہ
گرم گرم چکن ٹینڈرز اور فرائز کو کیچپ، مایونیز یا چلی گارلک سوس کے ساتھ افطار میں پیش کریں۔