چیز ویجیٹیبل اولیو آملیٹ (سحری کے لیے بہترین)
11 مارچ 2026
اجزاء:
- انڈے – 2 عدد
- کٹی ہوئی پیاز – 2 کھانے کے چمچ
- کٹی ہوئی شملہ مرچ – 2 کھانے کے چمچ
- کٹا ہوا ٹماٹر – 2 کھانے کے چمچ
- زیتون (سلائس) – 1 کھانے کا چمچ
- چیز (چیڈر یا موزریلا) – 2 کھانے کے چمچ
- نمک – حسبِ ذائقہ
- کالی مرچ – آدھا چائے کا چمچ
- زیتون کا تیل – 1 چائے کا چمچ
- ہرا دھنیا – تھوڑا سا
بنانے کا طریقہ:
- ایک پیالے میں انڈے توڑ کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
- اس میں دودھ، نمک اور کالی مرچ شامل کر کے مکس کریں۔
- اب اس مکسچر میں پیاز، شملہ مرچ، ٹماٹر اور زیتون ڈال کر ہلکا سا مکس کر لیں۔
- ایک نان اسٹک فرائنگ پین میں زیتون کا تیل گرم کریں۔
- انڈے والا مکسچر پین میں ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔
- جب آملیٹ اوپر سے ہلکا سا سیٹ ہونے لگے تو اس پر چیز چھڑک دیں۔
- آملیٹ کو فولڈ کریں اور 2 منٹ مزید پکائیں تاکہ چیز پگھل جائے۔
- اوپر سے ہرا دھنیا ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔