میکرونی فروٹ سلاد (افطار کے لیے خاص)
میکرونی فروٹ سلاد (افطار کے لیے خاص)

اجزاء:

  • میکرونی: 1 کپ
  • سیب: 1 عدد (چھوٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا)
  • کیلا: 1 عدد (گول ٹکڑوں میں)
  • انگور: 1 کپ
  • انناس: 1 کپ (چھوٹے ٹکڑے)
  • کریم: 1 کپ
  • مایونیز: 2 کھانے کے چمچ
  • گاڑھا دودھ (کنڈینسڈ ملک): 3 کھانے کے چمچ
  • چینی: 2 کھانے کے چمچ (حسبِ ذائقہ)
  • نمک: ایک چٹکی

ترکیب:

  1. سب سے پہلے میکرونی کو پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر اُبال لیں۔
  2. جب میکرونی نرم ہو جائے تو اسے چھان کر ٹھنڈا کر لیں۔
  3. ایک بڑے برتن میں کریم، مایونیز، کنڈینسڈ ملک، چینی اور ایک چٹکی نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  4. اب اس میں اُبلی ہوئی میکرونی ڈال دیں۔
  5. پھر سیب، کیلا، انگور، آم اور انناس شامل کر کے آہستہ آہستہ مکس کریں۔
  6. تیار سلاد کو 40 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں تاکہ اچھی طرح ٹھنڈا ہو جائے۔

پیش کرنے کا طریقہ:
ٹھنڈا ٹھنڈا میکرونی فروٹ سلاد افطار کے وقت پیش کریں۔ یہ مزیدار اور تازگی بخش ڈش ہے۔

مشورہ:
آپ اس میں اسٹرابیری، انار کے دانے یا جیلی بھی شامل کر سکتے ہیں تاکہ ذائقہ اور خوبصورت ہو جائے۔