کیا زکوٰۃ کی رقم سے مشین خرید کر ہسپتال کو دی جاسکتی ہے؟
کیا زکوٰۃ کی رقم سے مشین خرید کر ہسپتال کو دی جاسکتی ہے؟

نہیں، زکوٰۃ کی رقم سے ہسپتال کے لیے آلات اور مشینری خرید کر براہِ راست ہسپتال کو نہیں دی جاسکتی، البتہ یہ آلات اورمشینری زکوٰۃ کی رقم سے لے کر کسی بھی مستحقِ زکوٰۃ شخص کی مِلک کردی جائے اور وہ اُسے ہسپتال کو ہبہ کردے تو پھر بلا تفریق اس مشینری کو زکوٰۃ کے مستحق مریضوں اور غیر مستحق مریض کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔