کیا دوران اعتکاف ضرورت کے تحت باہر نکل سکتے ہیں؟
کیا دوران اعتکاف ضرورت کے تحت باہر نکل سکتے ہیں؟

 روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ معتکف دورانِ اعتکاف طبعی یا شرعی حاجت کے بغیر نہیں نکلے گا اور اگر نکلے تو اس کا سنّت اور واجب اعتکاف فاسد ہوجائے گا۔ مسنون اعتکاف فاسد ہونے کی صورت میں بطورِ قضا ایک دن ایک رات کا اعتکاف کرنا ہوگا جس میں روزہ بھی ضروری ہوگا۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب اعتکاف کرتے تھے تو آپ ﷺ مسجد میں رہتے ہوئے اپنا سر مبارک حجرے میں کرتے تھے، چنانچہ میں حضور ﷺ کے بالوں میں کنگھی کرتی تھی اور آپ ﷺ انسانی طبعی حاجت (قضائے حاجت) کے بغیر گھر میں داخل نہیں ہوتے تھے۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)