کیا اعتکاف کے دوران سگریٹ نوشی کی جا سکتی ہے؟
کیا اعتکاف کے دوران سگریٹ نوشی کی جا سکتی ہے؟

معتکف کو مسجد میں سگریٹ، بیڑی اور حقہ پینا جائز نہیں ہے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ نے تو کچی پیاز ، لہسن یا کوئی بدبو دار چیز کھا کر مسجد میں آنے سے بھی منع فرمایا ہے۔

ترجمہ: ’’ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اس ترکاری یعنی لہسن کو کھائے، وہ اس وقت تک ہماری مسجد کے قریب نہ آئے، جب تک اُس کے منہ سے بدبو نہ چلی جائے، (صحیح مسلم :1136) ‘‘۔