کیا عیدی تقسیم کرنا درست عمل ہے؟
کیا عیدی تقسیم کرنا درست عمل ہے؟

 جواب:۔ جی بالکل عیدی دینا درست عمل ہے۔ اس کی حیثیت تحفہ اور ہدیہ کی ہے ، ہدایا اور تحائف دینے کاحکم ہے۔ قرآن کریم میں انفاق کا حکم ہے اور اس کے عموم میں عطایا اور ہدایا بھی داخل ہیں۔ امام بخاریؒ نے الادب المفرد میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ باہم ہدیہ کیا کرو اس سے محبت بڑھے گی۔