ایک روزے کا کتنا فدیہ ادا کرنا ہوتا ہے؟
09 مارچ 2026
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ایک روزے کا فدیہ ایک مسکین کا دو وقت کا کھانا مقرر کیا ہے، ہر روزے دار اپنے معیار اور مالی استطاعت کے مطابق فدیہ ادا کرے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ’’سو جو شخص خوش دلی کے ساتھ فدیے کی مُقرر ہ مقدار سے زیادہ ادا کرے تو یہ اُس کے لیے بہتر ہے، (سورۃ البقرہ:184)‘‘۔
فدیہ اور فطرے کی مقدار برابر ہے اس لیے ہر شخص اپنی مالی حیثیت کے مطابق دوکلو گندم یا چار کلو جو یا چار کلو کھجور یا چار کلو کشمش یا پنیر کی قیمت فدیے اور فطرے کے طور پر ادا کرے، ہمارے ہاں جو دو کلو گندم یا اُس کے مساوی قیمت بتائی جاتی ہے یہ فطرے اور فدیے کی کم از کم مقدار ہے۔