کیا روزے کی حالت میں مسواک استعمال کی جاسکتی ہے؟
06 مارچ 2026
جی ہاں، روزے کی حا لت میں مسواک استعمال کی جاسکتی ہے۔
حضرت عامر بن ربیعہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے بے شمار مرتبہ نبی اکرم ﷺ کو روزے میں مسواک کرتے دیکھا، (سُنن ترمذی:725) ۔ روزے کی حالت میں فقہاء احناف نے مسواک کی اجازت دی ہے چاہے وہ خشک ہو یاتر جس میں کچھ ذائقہ موجود ہو۔
خیال رہے کہ مسواک کی تری یا اس کی لکڑی کا کوئی ریزہ یا ریشہ حلق میں چلا گیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، امام یحییٰ بن شرف النَّوَوی لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اگر مرطوب مسواک کی اور اس کی ریشے دار لکڑی میں کوئی ریشہ نگل لیاتو بالاتفاق روزہ ٹوٹ جائے گا (المجموع شرح المہذب)‘‘۔