سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ، 100 انڈیکس میں زبردست تیزی ریکارڈ
Image
کراچی:(سنو نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1238 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، روپے کی قدر میں بہتری اور معاشی اعدا و شمار بہتر آنے پر مارکیٹ میں تیزی رہی ۔ شیئرز کی خریداری پر 100 انڈیکس 6 سال کی بلند سطح بھی عبور کر گیا ، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 2.50 فیصد اضافے سے 50ہزار 731 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ ایک ہفتے میں 65 ارب روپے مالیت کے 2 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا، ایک ہفتے میں شیئرز کی قیمت بڑھنے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن 93 ارب روپے اضافے ہوا، مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7286 ارب روپے سے بڑھ کر 7379 ارب روپے ہو گئی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 93 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈھائی روپے سستا ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں اکتالیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔گذشتہ روز کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹربینک میں ڈالر مزید 93 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 69 پیسے پر بند ہوا۔ چھ ستمبر سے جاری ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اب تک بینکوں میں ڈالر کی قیمت 23 روپے گر گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے سستا ہو کر 281 روپے پچاس پیسے پر بند ہوا۔ دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت کا فرق ڈیڑھ روپے کا رہ گیا ہے۔ ادھر سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آخری کاروباری سیشن میں سرمایہ کاروں نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری نہ آ سکی اور ٹریڈرز نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 41 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی سی ای او سٹاک ایکسچینج فرخ خان کا کہنا تھا کہ اکتوبر پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ کے لئے اچھا ثابت ہوگا، دنیا بھر میں مارکیٹیں ستمبر میں دباؤ کا شکار رہیں لیکن ہماری کیپٹیل اور کرنسی دونوں مارکیٹس نے بہترین پرفارم کیا ۔ سی ای او کا کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچینج لوگوں کے لئے آج بھی ایک تشویشناک جگہ ہے،ان کو لگتا ہے کہ یہاں سٹا ہوتا ہے جوا ہوتا ہے، سرمایہ کاری کے لئے سٹاک مارکیٹ بہترین موقع ہے،پچھلے سو سالوں میں ایکویٹی مارکیٹس کا دنیا بھر میں اہم کردار رہا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage