لاہور: (سنو نیوز) انسانی جسم بہت سے غذائی اجزاء سے بنا ہے۔ کسی بھی غذائیت کی کمی جسم میں کئی سنگین بیماریاں پیدا کر سکتی ہے۔ اس لیے ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے لیے آئرن بہت ضروری ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئرن کی کمی جسم میں بہت سی بیماریاں پیدا کر سکتی ہے۔ خواتین اکثر آئرن کی کمی کا شکار ہوتی ہیں۔ آئرن کی کمی کی وجہ سے جسم میں خون کی کمی ہوتی ہے اورخطرناک بیماری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جسم میں آئرن کی کمی کو خوراک میں تبدیلی سے دور کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی میں قوت مدافعت کو مضبوط بنانیوالی غذائیں کونسی ہیں؟
آج ہم آپ کو ایسے سپر فوڈز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کے استعمال سے جسم میں آئرن کی کمی نہیں ہوتی۔
کاجو:
جسم میں آئرن کی کمی کا شکار افراد کو چاہیے کہ کاجو کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔ کاجو سے کولیسٹرول لیول بڑھنے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا اور آئرن کی کمی بھی پوری ہوتی ہے۔
مٹر:
روزانہ مٹر کھانے سے جسم میں آئرن کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔ 100 گرام مٹر میں 1.5 ملی گرام آئرن پایا جاتا ہے۔ روزانہ مٹر کھانے سے جسم کو آئرن کی مطلوبہ مقدار ملتی ہے۔
کالے تل:
اگر آپ کے جسم میں آئرن کی کمی ہے تو آپ کو اپنی خوراک میں کالے تل کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔ سفید تل کے مقابلے کالے تل میں زیادہ آئرن پایا جاتا ہے۔
کشمش:
خشک میوہ جات میں آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اگر آپ آئرن کی کمی کو دور کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ کشمش کا استعمال شروع کریں۔ کشمش کا روزانہ استعمال خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مٹھی بھر خشک میوہ جات کھائیں، فالج کو دور بھاگئیں
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage