فضائی آلودگی میں قوت مدافعت کو مضبوط بنانیوالی غذائیں کونسی ہیں؟
11/19/2023 6:19
لاہور:(ویب ڈیسک) کراچی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جسکے باعث نزلہ، گلے میں خراش، کھانسی اور بڑے پیمانے پر سانس کی تکلیف کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
طبی ماہرین کیجانب سے بھی آلودگی سے بچنے کیلئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور گھر سے نکلتے وقت شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔
سموگ نے پورے پنجاب خاص طور پر لاہور کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، آج بھی دنیا میں لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، آئی کیو ائیر کوالٹی کے مطابق لاہور کا ائیر انڈیکس 401 تک پہنچ گیا ہے۔ انڈیا کا شہر دہلی کا دوسرا نمبر، ائیر انڈیکس 351 پر جا پہنچا ہے جو کہ ماحول میں آلودگی کا باعث بنتا ہے۔
آج ہم آپکو 4 ایسے غذائی اجزا کے بارے میں بتارہے ہیں جو آپکی قوت مدافعت کو بڑھا کر آلودگی کے اثرات سے بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کالی مرچ
کالی مرچ کا استعمال تقریباً ایشیا کے تمام ممالک میں ہی کیا جاتا ہے، ایک چٹکی کالی مرچ آپکے مدافعتی نظام کو کئی گنا زیادہ مضبوط بناتی ہے، یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے جبکہ اس میں موجود پائپرین جسم کی نشونما میں بہتری لاتی ہے۔
رات کے وقت ایک گلاس دودھ میں تھوڑی سی ہلدی اور کالی مرچ کا استعمال کریں جو آپکو سردی سے بچانے کیساتھ دیگر الرجیز سے بھی بچاتی ہے۔ اسکے علاوہ کھانسی سے نجات کیلئے ایک چمچ شہد میں ایک چٹکی کالی مرچوں کا استعمال بھی مفید ہے۔
ادرک
ادارک کا شمار سبزی میں ہوتا ہے اور یہ ایک جڑ ہے جو زیر زمین اگتی ہے، ادرک میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیت ہوتی ہے جس سے مدافعتی نظام کو قوت ملتی ہے۔
آلودگی کیوجہ سے پھیپھڑوں کے مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے جبکہ کھانسی، نزلہ ، گلے میں خراش کی شکایت بھی آلودگی کی وجہ سے ہی ہوتی ہے، ایسے میں ادرک کی چائے کا استعمال آپکو ان سب مسائل سے بچا سکتا ہے۔
ادرک نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے اور سردیوں میں جوڑوں کے درد میں بھی ادرک کا استعمال فائدہ مند ہے۔
آملہ
آملہ وٹامن سی کا خزانہ ہے، ایک آملہ میں 600 سے لیکر 700 ملی گرام تک وٹامن سی پایا جاتا ہے جسکا استعمال صدیوں سے ہو رہا ہے۔ آملہ کو لوگ مختلف طریقے سے استعمال کرتے ہیں، کوئی اسکی چٹنی بناتا ہے تو کوئی مربے کیصورت میں استعمال کرتا ہے کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی گلے کو خراب ہونے سے بچاتا ہے اور بالوں کی نشونما کیلئے آملہ سے بہترین کوئی نہیں۔
اس کے علاوہ آملہ وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے اور جگر پر آنے والی چربی کو بھی کم کرتا ہے۔
دیسی گھی
دیسی گھی صحت مند شارٹ چین فیٹی ایسڈز کا ذریعہ ہے، سردیوں میں جلد اور بال خشک ہو جانے کے علاوہ جلد کا قدرتی تیل بھی ختم ہو جاتا ہے جس کیلئے دیسی گھی کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔ دیسی گھی سے دماغ کی نشونما بھی ہوتی ہے اور یہ جسم کے درجہ حرارت کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔ اسکے علاوہ آلودگی کی وجہ سے ہونے والی کھانسی میں بھی دیسی گھی کا استعمال مفید ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage