
لاہور: (سنو نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مزید 3 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
قتل کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تین اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پولیس ٹیم متحدہ عرب امارات سے پاکستان روانہ ہو چکی ہے ۔ اشتہاری مجرمان میں قیصر الطاف ، محمد یونس اور اعجاز خان شامل ہیں ۔ ملزم اعجاز خان گجرات میں قتل کی واردات کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔ قیصر الطاف اور محمد یونس راجن پور پولیس کوقتل کے دو واقعات میں مطلوب تھے۔
رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 134 ہو گئی ہے۔ان مجرموں کو امریکا ، یورپ ، افریقا اور خلیجی ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا ہے ۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروائے ، تینوں ملزمان کا تعاقب جاری رکھا۔
یہ بھی پڑھیں:نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی خاتون سے مبینہ زیادتی
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر ملزمان کو متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب کی اے کیٹیگری خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔
آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ قانونی مراحل جلد مکمل کرکے مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شیئرنگ کی جائے۔
دوسری جانب شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد ہوا، جس میں ڈویژنل ایس پیز نےشرکت کی۔ تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، زیادتی، اغوا، ڈکیتی، چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر اور فراڈ کے 34مقدمات زیر بحث آئے۔ تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:چکوال طلبہ زیادتی سکینڈل:تفتیش کا سلسلہ مزید بڑھادیا گیا
مدعی ریاض احمد اور سید فضل حیدر کاظمی قتل، دانش علی اقدام قتل جبکہ عامر ڈکیتی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے۔ مدعی ضیاء الرحمن دھوکا دہی، شعبان ناز چوری، سید عمیر چیک ڈس آنر اور محمد عامر امانت میں خیانت کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے۔
بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے۔ مقدمات میں ناقص تفتیش ثابت ہونے پر متعدد تھانوں کے تفتیشی افسران کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔




404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage