بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔ اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔ اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریبا 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ کراچی کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر 57 پیسے سستا ہوکر 285 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر 25 پیسے سستا ہوگیا۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کمی کے بعد 287 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران تیزی رہی اور سرمایہ کار بھی سرگرم رہے۔ 100 انڈیکس 348 پوائنٹس اضافے سے 57 ہزار 426 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اکتوبر کے مہینے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 13 فیصد کمی آئی۔ اکتوبر 2023 میں مجموعی طور پر 12.2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔ اکتوبر 2022 میں 14 کروڑ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ ماہانہ بنیادوں پر بھی غیرملکی سرمایہ کاری میں 29 فیصد کی نمایاں کمی رہی۔ مالی سال کے چار ماہ کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ جولائی سے اکتوبر کے دوران 7 فیصد اضافے سے 52.5 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے 49 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔ سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ آئل اور گیس کی دریافت کے لیے کیا گیا۔ چار ماہ میں 265 فیصد کا اضافے سے 68 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ پاور سیکٹر میں 6 فیصد سالانہ کمی سے 24.8 کروڑ ڈالر کی گئی۔ ملکی سطح پر ہانگ کانگ اور سنگاپور کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ ہانگ کانگ 103 فیصد اضافے سے 10.7 کروڑ ڈالر اور سنگاپور سے 171 فیصد اضافے سے 29 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری گئی۔ چین سے چار ماہ میں 17 فیصد سالانہ کمی سے 15.8 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage