انتخابات 8 فروری سے آگے نہیں جانے چاہیں: پیپلزپارٹی
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ انتخابات 8 فروری سے آگے نہیں جانے چاہیں، سیاسی جماعتوں کو انتخابات کیلیے لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی، ایک خاص سیاسی جماعت کی بھر پور حمایت کی جا رہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کاٸرہ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوری کے آخری ہفتے کی تاریخ پر انتخابات ہوتے تو بہتر ہوتا، ایک مخصوص جماعت کی حمایت پر میڈیا اور باقی پارٹیاں تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں، میں پرامن اور صاف شفاف الیکشن کیلیے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی قیادت آج بھی رابطے میں ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو آج بھی اتحادی حکومت کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ فواد چوہدری کو وکلاء اور فیملی سے ملاقات کی اجازت دوسری جانب حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ نواز شریف عمران خان کا نامکمل ایجنڈا مکمل کرنے آئے ہیں، اصل خبر باہر آگئی کہ نواز شریف کو لاڈلا پلس کیوں بنایا گیا، نواز شریف عمران خان کی طرح اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر حملہ کریں گے۔ حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے منشور کے متعلق پہلی خبر ہی عوام دشمنی کی آئی ہے، این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی پروجیکٹ عمران خان کی بنیاد تھی، پروجیکٹ عمران خان کی بنیاد نواز شریف کے لاڈلا پلس بننے کی وجہ بنی، اٹھارہویں ترمیم سے پارلیمنٹ کو طاقتور اور وفاق کو مضبوط بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، ضیاء الحق کی طرح پھر پارلیمنٹ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف پنجاب کے مالی وسائل پر سمجھوتہ کر چکے ہیں، پنجاب کے عوام اپنے مالی وسائل پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے، ہم صوبوں کی خودمختاری اور مالی وسائل پر سمجھوتہ برداشت نہیں کریں گے، نواز شریف اپنی پوزیشن قوم کے سامنے واضح کریں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage