پی ایس ایل نویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ کون گائے گا ؟
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے شروع ہونے میں صرف ایک ماہ کا وقت رہ گیا جبکہ فینز کو بھی شدت سے پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کا انتظار بہت بے صبری سے ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ابتدائی ایڈیشنز میں ترانہ گانے والے گلوکارعلی ظفر سے پی ایس ایل انتظامیہ نے رابطہ کیا تھا اور ان سے گانے بھی لیے لیکن جب فرنچائزز کے علم میں یہ بات آئی تو ایک فرنچائز نے گلوگار علی ظفر کی مخالفت کر دی جس کے بعد مزید دو فرنچائزز نے بھی علی ظفر کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر سے گانا نہ لیا جائے۔ ذرائع کے مطابق علی ظفر کی مخالفت ان پر ہراسانی کے کیس کی وجہ سے کی گئی ہے، ایک فرنچائز کا مؤقف ہے کہ پی ایس ایل بہت بڑا برانڈ بن چکا ہے، ان کی کوشش اور خواہش ہے کہ کسی تنازع میں نہ پڑیں تو بہتر ہے ، کسی غیر متنازع گلوکار سے ترانہ بنوایا جائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ فرنچائزز نے پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ علی ظفر کو نہ لیا جائے، ان کا مقصد کسی کی تضحیک کر نا نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو نیچا دکھانا ہے، مقصد صرف یہ ہے کہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مزید مضبوط کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے دیگر گلوکاروں اور پرفارمرز کو شارٹ لسٹ کرنا شروع کر دیا ہے، خیال رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 18 مارچ تک جاری رہے گا۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/13/01/2024/latest/64275/ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم ڈنیڈن سے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 19 اور 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز میں پہلے تین میچز جیت کر واضح برتری حاصل کر چکی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز تیسرے ٹی 20 میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تھی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی، جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیا تھا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 224 رنز بنائے، فن ایلن نے 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے تھے۔ فن ایلن نے اننگز میں 16 چھکے، 5 چوکے لگائے، پاکستان کے حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی، محمد وسیم، محمد نواز اور زمان خان کی ایک ایک وکٹ لی۔ نیوزی لینڈ کے 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بناسکی۔