پی ایس ایل 9 کا شیڈول جاری
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری 2024 سے ہو گا اور 17 مارچ 2024 تک جاری رہے گا۔ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔ افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا، اس ٹورنامنٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے جبکہ لیگ کے 6 میچز اور ایک کوالیفائر دن کے وقت ہو گا۔ پی ایس ایل 9 میں راولپنڈی میں 3، لاہور میں 2 میچز دن کے وقت کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں 11، لاہور اور راولپنڈی میں 9، 9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری 2024 سے شروع ہو گی اور 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن کے لیے ہوں گے۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/07/12/2023/sports/58394/ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن 2024 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل کیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 9 کیلئے 22 ممالک کے 485 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، پلاٹینم کیٹگری میں 46، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 76 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ پلاٹینم کیٹگری ملتان سلطان نے پلاٹینم کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں ڈیوڈ ولی، کراچی کنگز نے کیرون پولارڈ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شیرفن ردرفورڈ اور محمد عامر ، پشاور زلمی نے نوراحمد ، لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ٹیم کا حصہ بنالیا ہے۔ لاہور قلندرز نے پلاٹینم کے دوسرے راؤنڈ میں رسی ون ڈر ڈسن ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے جارڈن جبکہ کراچی کنگز نے ڈینئل سیمز کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔ اس موقع پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پی ایس ایل نائن ڈرافٹ تقریب کا افتتاح کیا اور کہا کہ میں پی ایس ایل کے لئے تمام فرنچائیزز اور سپانسرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آٹھ سال پہلے چھوٹا پودا اب تناور درخت بن گیا ہے، تمام فرنچائزز کو گڈ لک بولتا ہوں۔