پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

1/14/2024 7:09
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کے بارے میں حکومت کا جلد اعلان متوقع ہے، پاکستانیوں کو رواں ماہ 2024 جنوری کے دوسرے ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں کچھ سکون کا سانس ملے گا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول 10 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے، 16 جنوری 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ہے، پیٹرول کی قیمت فروخت میں5.32 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 2 روپے کی کمی متو قع ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری افسر کا کہنا ہے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی ایک وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم ہونا بھی ہے، مٹی کے تیل کے نرخ میں 3.29 اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں 1.75 روپے فی لیٹر کمی متو قع ہے۔ جبکہ حکومت کے نمائندے کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیزل کی قیمت میں کسی کمی کا کوئی ادارہ نہیں رکھتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ اوگرا 15 جنوری کو حکومت کو بھجوائے گی، وزارت خزانہ نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/13/01/2024/latest/64281/ مذکورہ کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 276.21 سے کم ہو کر 267.34روپے فی لیٹر ہو جائے گی، اس طرح مٹی کے تیل کی قیمت 188.83سے کم ہو کر 185.54 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل 165.75 سے کم ہو کر 164 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔پیٹرول کی قیمت میں حیرت انگیز کمی!#PetrolDieselPrice #sunonewshd #BREAKINGNEWS pic.twitter.com/ZUkdaR6s3P
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) January 14, 2024
ضرور پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025

متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کا نیا ہدایت نامہ جاری
April, 8 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage