انگلش پریمیئرلیگ: چیلسی نے کرسٹل پیلس کو شکست دےدی
2/13/2024 9:55
لندن: (سنونیوز) انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے انگلینڈ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ چیلسی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کو1-3 سے شکست دے دی۔
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں چیلسی نے لیگ کی دسویں فتح حاصل کی ہے۔ لندن میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کا ٹاکرا ہوا۔
میچ کے پہلے ہاف میں کرسٹل پیلس کی ٹیم کے جیفرسن لیما نے30ویں منٹ پرگول کر کے اپنی ٹیم کو چیلسی پر0-1 کی برتری دلوائی۔
تاہم دوسرے ہاف میں چیلسی کی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور کرسٹل پیلس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے جاری رکھے۔
دوسرے ہاف میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کرسٹل پیلس کے ایک گول کے مقابلے میں چیلسی کی ٹیم نے 3 گول کیے اور میچ 1-3 سے اپنے نام کیا
کرسٹل پیلس کی طرف سے واحد گول جیفرسن لیما نے میچ کے 30 ویں منٹ میں سکور کیا جب کے چیلسی کے کھلاڑی کونور گالا گھر نے 47 ویں منٹ پر گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کیا۔
میچ کے آخری لمحات میں چیلسی کے کونور گالا گھر اور اینزو فرنینڈز نے یکے بعد دیگرے دو گول کر کے چیلسی کو مقابلے میں فتح دلوائی۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage