لاہور: (سنو نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے ٹی ٹونٹی ٹیم کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کونسی ہوگی؟ ٹیم مینجمنٹ نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔
سنو نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی ٹونٹی جوڑی کو توڑنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔آسٹریلیا دورے کے دوران ٹیم مینجمنٹ نے صائم ایوب اور فخر زمان کو اوپننگ کروانے کا پلان بنایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کا ذکاء اشرف اور ٹیم مینجمنٹ کے سامنے احتجاج کرنا کام کرگیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے اب محمد رضوان اور صائم ایوب کو نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ جوڑی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بابر اعظم کو ون ڈائون جبکہ فخر زمان ٹو ڈاون بھیجنے کی تیاریاں کی جا چکی ہیں ۔دیگر کھلاڑیوں کے تاحال نمبرز کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔محمد رضوان نے ذکاء اشرف کے سامنے ٹی ٹونٹی اوپننگ سے ہٹانے کے پلان پر بات کی تھی۔محمد رضوان نے محمد حفیظ کے سامنے بھی ٹی ٹونٹی اوپننگ سے ہٹانے پر احتجاج کیا تھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 12 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage