Homeتازہ ترینمحمد رضوان پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

محمد رضوان پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

The PCB has named Mohammad Rizwan as the vice-captain of Pakistan Men's T20I team

محمد رضوان پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

لاہور(سنو نیوز) پاکسنان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو پاکستان ٹی 20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، محمد رضوان نیوزی لینڈ کیخلاف 5 میچز کی سیریز میں نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔


خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز12 جنوری 2024 سے شروع ہوگی، پاکستان ٹی 20 ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کرینگے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابقہ کوچز کا پی سی بی سے الگ ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے، بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک کے بعد سابق ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے بھی ٹیم الگ ہونے کا اعلان کر دیا ۔

مزید پڑھیں

پی ایس ایل 9 کا شیڈول جاری

گرانٹ بریڈ برن نے سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کر دیا، گرانٹ بریڈ برن نے سوشل میڈیا پر پاکستان کا شکریہ اداء کیا۔


گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ شاندار باب بند کرنے کا وقت آگیا ہے، مجھے اس پر فخر ہے جو کچھ حاصل کیا، پانچ سالوں میں تین مختلف کردار ادا کئے، بہت سارے شاندار کھلاڑیوں، کوچز اور سٹاف کے ساتھ کام کرنے پر شکر گزار ہوں۔

گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سمیت سٹاف اور ہر کسی کیلئے کامیابی اور ترقی کی خواہش ہے، اس سے قبل سابق بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک افغانستان ٹیم سے منسلک ہوئے ہیں، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پیوٹک کو نیشل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کو کہا تھا۔

Share With:
Rate This Article