چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی پاکستانی ٹیم کو ون ڈے میں عالمی نمبر ون بننے پر قوم کو مبارکباد

5/6/2023 4:20
لاہور:(سنو نیوز)چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے انٹرنیشنل میں عالمی نمبر ون بننے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل جیت کر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، یہ بہت ہی خوشی کا موقع ہے۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کپتان بابراعظم، پوری ٹیم اور کوچنگ اسٹاف اس اہم موقع پر مبارک باد کے مستحق ہیں،مجھے اس ٹیم پر فخر ہے اور اس کے لیے نیک تمنائیں ہیں، مجھے یاد ہے کہ میرے پچھلے دور میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئی تھی اور اب وہ ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔Chairman PCB Management Committee Mr Najam Sethi congratulates the Pakistan team for achieving the top spot on ICC ODI Team Rankings. pic.twitter.com/qRJYNB7tKT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 6, 2023
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023انہوںنے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہماری جو ٹریننگ ہورہی ہے وہ ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ میں کام آئے گی۔یہ عالمی رینکنگ تبدیل ہوتی رہتی ہیں لہذا یہ جو خوشی ملی ہے اسے منایا جائے۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage