نومئی واقعات کی تحقیقات کیلئے کابینہ کی کمیٹی تشکیل

1/6/2024 7:57
اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 9 مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈز، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں کے علاوہ وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے تجاویز بھی دے گی۔
نگران وزیر قانون کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیر انسانی حقوق کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ ضرورت پڑنے پر کسی بھی ایک رکن کو کمیٹی میں شامل کیا جا سکے گا۔ کمیٹی دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ کابینہ کو بھجوائے گی۔

ضرور پڑھیں

مسجد نبویؐ کے قریب پراسرار دھماکے کی آواز، زائرین میں خوف و ہراس
September, 12 2025

سلامتی کونسل کا اجلاس، پاکستان نے اسرائیل کو کھری کھری سنا دیں
September, 12 2025

وزیراعظم کا ملک میں زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
September, 10 2025

یاماہا کمپنی کا پاکستان میں اپنی موٹرسائیکل کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان
September, 9 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage