پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے ہیں: شہباز شریف
6/5/2023 5:11
اسلام آباد (سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے ماحولیات کے عالمی تھیم کے تحت پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 70 فیصد پلاسٹک کے فضلے کو غلط طریقے سے ٹھکانے لگایا جاتا ہے، حکومت نے پلاسٹک کی بجائے ماحول دوست متبادل ذرائع اپنانے کو ترجیح دی ہے،وفاق میں پلاسٹک پرہیبیشن ریگولیشن 2023 پر فعال طور پر عمل کیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے وزیرِاعظم ہاؤس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پلاسٹک کا استعمال بند کر دیں، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن کی طرح مرحلہ وار اسے ختم کرنے اور محدود کرنے کی حکمت عملی پر کار بند ہیں۔ وزیراعظم نے تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ پلاسٹک کی آلودگی کے خلاف جنگ کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں، ماحول کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے، پاکستان نے پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لیے ایک جامع قانونی لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے اہم بین الاقوامی اور قومی سطح پر اقدامات اٹھائے ہیں۔On World Environment Day today, Pakistan joins the international community in renewing its commitment to phase out single-use plastic as part of its efforts to combat plastic pollution. The government has been actively working with national & international stakeholders to develop…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 5, 2023
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage