فیکٹری میں آگ لگ گئی، 3 افراد ہلاک 39 لاپتہ
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد عمارت میں افراتفری پھیل گئی اور وہاں موجود ملازمین اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگنے لگے۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 39 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ امدادی اہلکار لاپتہ ملازمین کی تلاش میں مصروف ہیں اور ملبے سمیت فیکٹری کے مختلف حصوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
حکام کی جانب سے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان اور لاپتہ افراد کی صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ آتشزدگی کی اصل وجہ اور اس کے ذمہ دار عوامل کا تعین کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:عمان کے قریب آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ ریسکیو ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔