وائٹ ہاؤس: نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس عہدے سے مستعفی
ان کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں مختلف اہم اداروں کے کمپیوٹر اور تکنیکی نظام میں مسلسل خرابیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شان کیرن کراس اگست 2025 سے امریکی حکومت کی سائبر سکیورٹی پالیسی کی نگرانی کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، ان کے استعفے کی وائٹ ہاؤس نے بھی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکا میں متعدد اہم اداروں کے تکنیکی نظام میں خرابیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثر ہونے والے نظاموں میں مائیکروسافٹ کی سروسز، ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم، مختلف بینکوں اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا اندرونی نیٹ ورک شامل ہیں۔
ان واقعات کے بعد سائبر سکیورٹی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا، تاہم امریکی حکام نے ان تکنیکی خرابیوں کو سائبر حملوں کا نتیجہ قرار دینے سے انکار کیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شان کیرن کراس مزید دو سال تک اس عہدے پر کام جاری رکھنے کے خواہش مند نہیں تھے، جس کے باعث انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔
ان کے مستعفی ہونے کے بعد امریکی حکومت کی سائبر سکیورٹی پالیسی اور اہم قومی اداروں کے ڈیجیٹل تحفظ سے متعلق ذمہ داریوں کے حوالے سے نئی پیشرفت پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کیلئے ہزاروں نوکریوں کا اعلان
واضح رہے کہ نیشنل سائبر ڈائریکٹر کا دفتر امریکی حکومت کے سائبر سکیورٹی اقدامات میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور مختلف وفاقی اداروں کے درمیان رابطے اور پالیسی سازی میں معاونت فراہم کرتا ہے۔