شمالی کوریا کے پرچم میں 78 سال بعد بڑی تبدیلی

North Korea Flag Change
فائل فوٹو
Updated | Published November, 13 2026 |
پیانگ یانگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے اپنے قیام کے 78 سال بعد پہلی مرتبہ قومی پرچم کے سائز اور تناسب میں تبدیلی کردی ہے، جس کے تحت ملک کے قومی پرچم کو پہلے کے مقابلے میں نسبتاً کم لمبا اور زیادہ چوڑا کردیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے نئی آئینی ترمیم کے ذریعے قومی پرچم کی اونچائی اور چوڑائی کا تناسب تبدیل کیا ہے۔ نئے آئین میں یہ تناسب ایک اور 1.65 مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل پرچم کی اونچائی اور چوڑائی کا تناسب ایک اور 2 تھا۔

شمالی کوریا کے سرکاری پروپیگنڈا ویب پورٹل نینارا پر شائع ہونے والے نئے آئین میں اس تبدیلی کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ نئے آئین کے آرٹیکل 166 میں قومی پرچم کے سائز اور تناسب سے متعلق ترمیم شامل کی گئی ہے۔

اس تبدیلی کے نتیجے میں شمالی کوریا کا قومی پرچم اب پہلے کی نسبت زیادہ چوڑا اور کم لمبا دکھائی دے گا۔ تاہم پرچم کے بنیادی ڈیزائن اور روایتی رنگوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

شمالی کوریا کے قومی پرچم میں درمیان میں سرخ رنگ کی ایک چوڑی پٹی موجود ہے، جس کے اوپر اور نیچے سفید رنگ کی باریک پٹیاں بنائی گئی ہیں، جبکہ دونوں جانب نیلے رنگ کی پٹیاں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے 1948 میں اپنے قیام کے بعد سے قومی پرچم کے بنیادی ڈیزائن کو برقرار رکھا تھا۔ اب تقریباً 78 سال بعد اس کے تناسب میں تبدیلی کو ایک اہم آئینی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.62 ▼ 1.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 305.83 ▼ 2.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.02 ▼ 2.66
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.28 ▼ 0.60
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.31 ▼ 0.31
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▼ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 413,635 ▼ 5,265
Gold 22K Per Tola 379,166 ▼ 4,826
Gold 21K Per Tola 361,931 ▼ 4,607
Gold 18K Per Tola 310,226 ▼ 3,949
Silver Per Tola 5,330 ▼ 21
Platinum Per oz (USD) 1,533 ▼ 7.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 346.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں