ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کا بڑا حملہ، 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی
سعودی سول ڈیفنس نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں چار سعودی اور دو بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں، جبکہ امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک، ایک شہری بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
سعودی اتحاد نے حملے کو دہشت گردی اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق الخرج گورنریٹ کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا گیا، جبکہ دمام میں شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک پروجیکٹائل بھی گرا۔
دوسری جانب خلیج تعاون کونسل نے حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی خلیج تعاون کونسل کے تمام رکن ممالک کی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:پاناما میں 7.7 شدت کا تباہ کن زلزلہ، عمارتیں منہدم
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے حملے علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔