بھارت: دھروو راٹھی احتجاج سے پہلے پولیس کی حراست میں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھروو راٹھی نے نئی دہلی کے جنتر منتر پر کرنے والے احتجاج میں شرکت کرنا تھی پولیس اہلکار ان کی رہائش گاہ پر پہنچے، جو کہ گروگرام میں واقع ہے اور انہیں دہلی جانے سے روکنے کی کوشش کی تاہم انکار پر انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یہ احتجاج بھارت کے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے عمل کے خلاف کیا جا رہا تھا احتجاج کی منتظم جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے پولیس کی کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے اختلافی آوازوں کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے.
دوسری جانب احتجاج کے پیش نظر نئی دہلی میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ احتجاج کے باعث میٹرو اور ٹرین سروس بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دھروو راٹھی بھارت کے معروف یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں اور اپنے ویڈیوز میں سیاسی، سماجی اور عوامی معاملات پر تبصرے کرتے ہیں۔