نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 25 مسافروں سمیت 32 افراد سوار تھے
فائل فوٹو
Updated | Published October, 5 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) نائیجیریا کے وزیر ہوابازی کے مطابق پیر کے روز جنوب مغربی نائیجیریا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 25 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔
نائیجیریا میں مسافر اور عملے سمیت 32 افراد کو لے جانے والا فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر گر کر تباہ ہوگیا۔
نائیجیریا کے وزیر ہوابازی فیسٹس کیامو کے مطابق ہیلی کاپٹر اوندو اسٹیٹ کے علاقے اگبوکوڈا میں نیول بیس کے قریب تباہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: جی 7 ممالک کا پیٹرول و ڈیزل سستا کرنے کیلئے اہم اعلان
ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فوری طور پر حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔